نئی دہلی،19جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آئی آر سی ٹی سی بدعنوانی سے متعلقہ دومعاملات میں دہلی عدالت نے آرجے ڈی کے سربراہ لالو پرساد کی 28جنوری کو عبوری ضمانت کی مدت کو بڑھا دیا ہے۔سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ دونوں معاملات درج ہیں۔خصوصی جج ارون بھاردواج نے پرساد کی بیوی رابڑی دیوی اور بیٹے تیجسوی یادو کی عبوری ضمانت مدت بھی 28جنوری تک کے لیے بڑھا دی ہے۔لالوپرساداور دوسروں کے باقاعدہ ضمانت کے فیصلے پر فیصلہ 28جنوری کو ہوگا۔عدالت نے اس معاملے پر اگلی سماعت کے لیے 11فروری کو تاریخ مقرر کی ہے۔یہ کیس آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کے انتظام کا کام نجی اداروں کوسونپنے میں ہوئی مبینہ طور پر غیر قانونی حالتوں سے متعلق ہے۔لالو پرساد یادو کے علاوہ بہار کی سابق وزیر اعلی اور لالو یادو کی بیوی رابڑی دیوی اور لالو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کی بھی پٹیالہ ہائی کورٹ میں پیشی ہوئی۔کورٹ میں رابڑی اور تیجسوی کی پیشی کے دوران آر جے ڈی پی ایم ایم منوج جھا اور راجن تیواری بھی عدالت میں موجود تھے،پیشی کے بعدتیجسوی ممتا بنرجی کی ریلی میں شامل ہونے کے لئے کولکاتہ چل گئے۔آپ کو بتادیں کہ گزشتہ 20دسمبرکوہوئی سماعت میں آرجے ڈی کے صدر لالویادو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جیل سے پیش ہوئے تھے۔وہیں رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو بھی عدالت میں پہنچے تھے اور عدالت نے19 جنوری تک تک لولا یادو کی عبوری ضمانت کی توسیع کردی تھی۔